مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ترال میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق گاؤں میں بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ وہیں، سومو ڈرائیورز من مانے طریقے سے کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ نارستان سے ترال تک کے سفر کے لئے چالیس روپے ادا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'گاؤں میں صاف پانی کی قلت کی وجہ سے لوگ برف ابالنے پر مجبور ہیں۔
وہیں، علی محمد نے بتایا کہ ان سرد ایام میں وہ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ آلودہ پانی پینے کی وجہ سے مقامی آبادی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے۔
احتجاج میں شامل غلام حسن نے بتایا کہ 'حکومت نے اس علاقے کو نظر انداز کیا ہے۔ علاقے میں نہ تو بجلی کا انتظام ہے اور نہ ہی تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے کوئی قدم اٹھایا گیا ہے۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے ان معاملات پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسان تنظیموں اور حکومت کے درمیان10 ویں دور کی میٹنگ جاری