پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں عید الاضحیٰ سے قبل قصاب من مانی ریٹز پر گوشت فروخت کر رہے ہیں جس پر عوامی حلقوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے اور وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ قصابوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ Demand Action against butchers in Tral
عوامی شکایات کے بعد ترال میں اے ڈی سی شبیر احمد رینہ نے میونسپلٹی اور دیگر حکام کے ہمراہ قصابوں کے ساتھ ٹاؤن ہال میں میٹنگ منعقد کی جس میں ان پر زور دیا گیا کہ عید الاضحیٰ سے قبل انکی جانب گراں فروشی ناقابل قبول ہے۔ اے ڈی سی نے قصابوں کو سرکاری نرخ نامے پر گوشت فروخت کرنے کی تلقین کی۔ ADC Shabbir Ahmed Raina Meeting with butchers in Tral
یہ بھی پڑھیں: پانپور: قصابوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ 'محکمہ امور صارفین کی جانب سے مشتہر کیے گئے ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کرانے کے لیے قصابوں کے ساتھ میٹنگ رکھی گئی تھی جس میں ان پر زور دیا گیا کہ وہ عید قربان کو دیکھتے ہوئے من مانی ریٹز طے نہ کریں اور سرکاری طور پر جاری کیے گئے ریٹ لسٹ پر پوری طرح عمل درآمد کریں۔'