ETV Bharat / state

Work of Connecting Remote Areas of Pulwama: پلوامہ کے دور افتادہ علاقوں کو سڑک رابطے سے جوڑنے کا کام جاری

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 12:40 PM IST

Updated : Sep 17, 2022, 12:47 PM IST

پلوامہ کے راجپورہ تحصیل میں آنے والے کنڈی علاقوں کو سڑک رابطہ سے جوڑا جارہا ہے جو ان دور افتادہ علاقوں میں رہنے والوں لوگوں کے لئے ایک خواب تھا جواب پورا ہوتا ہوا دکھ رہا ہے وہی ان سڑکوں کو تعمیر کرنے کے لئے کام جاری ہے۔ Work of Connecting Remote Areas of Pulwama

Etv Bharatپلوامہ کے دور افتادہ علاقوں کو سڑک رابطے سے جوڑنے کا کام جاری

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دور افتادہ علاقوں کو سڑک رابطے سے جوڑا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان دور افتادہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ضلع پلوامہ کے راجپورہ تحصیل میں آنے والے کنڈی علاقوں کو سڑک رابطہ سے جوڑا جارہا ہے جو ان دور افتادہ علاقوں میں رہنے والوں لوگوں کے لئے ایک خواب تھا جواب پورا ہوتا ہوا دکھ رہا ہے وہی ان سڑکوں کو تعمیر کرنے کے لئے کام جاری ہے۔ Work of Connecting Remote Areas of Pulwama

پلوامہ کے دور افتادہ علاقوں کو سڑک رابطے سے جوڑنے کا کام جاری

ضلع پلوامہ کے اندوالی پنچایت حلقے میں آنے والے ٹیڈوا محلہ اور اس کے محلقہ گجربستی میں پہلی بار سڑک جیسی بنیادی سہولیات بہم پہنچائی گئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ان کے علاقوں میں سڑک رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے انہوں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتارہا تھا۔ تاہم اب سڑک کے میسر ہونے سے اب پہاڑی علاقہ بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔ Road Connecting work in Pulwama District

مقامی آبادی نے ضلع انتظامیہ پلوامہ اور محمکہ آر اینڈ بی کا شکریہ ادا کیا۔یہ ضلع پلوامہ کا پہاڑی علاقہ ہے جہاں پر پانچ سے چھ فٹ تک برفباری درج کی جاتی ہے اس دوران مقامی آبادی کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ سڑک رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے ان کے مشکلات میں اضافہ ہی ہوتا تھا۔ جبکہ یہ ضلع پلوامہ سے لگ بھگ 28 کلومیٹر دور ہے۔اس سلسلے میں مقامی آبادی نے بات کرتے ہوئے کہا ہمارے علاقہ پہاڑی علاقے ہے اور یہاں پر سردیوں کے موسم میں ہمیں کافی مشکلات ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اج تک ہم کو نظر انداز کیا گیا تھا جبکہ ہمارے مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے کوئی بھی سنجیدہ اقدامات نہیں اُٹھاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں یہاں پر برفباری بھی کافی ہوتی ہے اور اگر علاقے میں کوئی بیماری ہو تو اس کو چارپائی پر ہم کو لے جانا پڑتا تھا لیکن اب سڑک تعمیر کی گئی اب ہمارے مشکلات کا ازالہ ہوگیا ہے۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ اور محمکہ آر اینڈ بی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کوشش کی وجہ سے ہمارے علاقے کو پہلی بار سڑک رابطہ ہموار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Awareness Program پلوامہ میں منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد

Last Updated : Sep 17, 2022, 12:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.