ETV Bharat / state

انتظامیہ سے بے زار لوگوں نے ازخود سڑک کی مرمت کی - etv bharat

مقامی لوگوں کے مطابق انتظامیہ کی عدم توجہی کے بعد آج گاؤں کے لوگوں نے مل کر خود اس سڑک پر تعمیر و تجدید کا کام کیا ہے۔ جس کے بعد اس سڑک کو قابل آمد و رفت بنایا گیا ہے۔

انتظامیہ سے بے زار لوگوں نے ازخود سڑک کی مرمت کی

author img

By

Published : Mar 28, 2021, 1:33 PM IST

جنوبی ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے لالپورہ گاؤں کی سڑک پچھلے کئی سالوں سے خستہ حالی کا شکار تھی۔ مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے یہ مسئلہ کئی بار انتظامیہ تک پہنچایا لیکن انتظامیہ نے اس سڑک کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ جس وجہ سے گاؤں کے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اور آج انہوں نے ازخود سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا۔

انتظامیہ سے بے زار لوگوں نے ازخود سڑک کی مرمت کی
مقامی لوگوں نے کہا کہ سڑک اتنی زیادہ خستہ ہو چکی تھی کہ ٹرانسپورٹروں کے علاوہ عام لوگوں کو چلنے پھیرنے میں بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔مقامی لوگوں کے مطابق انتظامیہ کی عدم توجہی کے بعد آج گاؤں کے لوگوں نے مل کر خود اس سڑک پر تعمیر و تجدید کا کام کیا ہے۔ جس کے بعد اس سڑک کو قابل آمد و رفت بنایا گیا ہے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اب اس سڑک پر میگڑامیزیشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ میگڑامیزیشن سے یہ سڑک پختہ ہو سکتی ہے جس سے مقامی لوگوں کو کافی راحت محسوس ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.