پلوامہ: ’’پبلک آؤٹ ریچ پروگرام‘‘ کے کے تحت پلوامہ پولیس نے پولیس اسٹیشن پلوامہ، کاکاپورہ اور لیتر میں تھانہ دیوس کا انعقاد عمل میں لایا۔ تھانہ دیوس کی صدارت متعلقہ نگران پولیس افسران نے کی جبکہ سرپنچوں، پنچوں، معزز شہریوں، ٹریڈرز فیڈریشن اور متعلقہ علاقوں کے ٹرانسپورٹرز نے بھی تھانہ دیوس میں شرکت کرکے پولیس افسران کے ساتھ مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ Thana Diwas in Pulwama
تھانہ دیوس کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی اور انہیں یقین دلایا کہ ’’پولیس سے متعلق ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور سیول انتظامیہ سے متعلق مسائل / مشکلات کو متعلقہ محکمہ جات کے ساتھ بات کرکے اُن مسائل کے جلد نپٹارہ کے لیے بھی کوششیں کی جائیں گی۔Thana Diwas observed at several Police Stations in Pulwama
تھانہ دیوس کے دوران اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ’’تھانہ دیوس پولیس اور عوام کے درمیان فاصلہ کم کرنے اور عام لوگوں کی شکایات سننے اور ان کے ازالے کے لیے ایک بہترین اقدام ہے۔‘‘ پولیس افسران نے شرکاء سے درخواست کی کہ وہ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر، جو ہمیشہ پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔Pulwama police Organised Thana Diwas
شرکاء نے اس طرح کے اجلاس کے انعقاد پر پولیس کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس سلسلہ کو جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔