ETV Bharat / state

کورونا وائرس: آئی یو ایس ٹی میں مجوزہ ورکشاپ ملتوی

author img

By

Published : Mar 15, 2020, 4:26 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں کورونا وائرس کے پیش نظر ایک ورکشاپ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

آئی یو ایس ٹی میں مجوزہ ورکشاپ ملتوی
آئی یو ایس ٹی میں مجوزہ ورکشاپ ملتوی

یہ ورکشاپ دو ہفتوں تک جاری رہنے والا تھا لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کو معلوم ہوا ہے کہ 16 مارچ سے 27 مارچ تک جاری رہنے والے ورکشاپ جس کا موضوع 'تحقیق، طریقے اور ٹیکنالوجی' تھا کو کورونا وائرس کے امکانی پھیلاؤ کے مدنظر فی الحال ملتوی کیا گیا ہے۔

ورکشاپ میں ماہرین کے ساتھ ساتھ، یونیورسٹی کے طلباء، ریسرچ اسکالروں اور دیگر مندوبین کی شرکت متوقع تھی۔ تاہم انتظامیہ نے احتیاطی طور پر ورکشاپ کو منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ورکشاپ کے کوآرڈینیٹر اور شعبہ مینیجمنٹ اسٹڈیز اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عرفان بشیر نے بھی ورکشاپ کو ملتوی کرنے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی میں فی الحال تدریسی عمل بھی بند پڑا ہوا ہے کیونکہ انتظامیہ نے پوری وادی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام تعلیمی ادارے بشمول یونیورسٹیاں 31 مارچ تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.