اس حادثے میں گاڑی میں سوار 6 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
زخمیوں کے بارے میں بتایا گیا کہ ان کا تعلق واگڈ ترال سے ہے جن کی شناخت اقرا جان، تنزیلہ رشید، منظور احمد، روزی جان، مبارک یوسف اور عنایت کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
وہیں گزشتہ رات ضلع رامبن کے سمبڑ علاقے میں ایک بولیرو کار حادثے کا شکار ہوگئی جس میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔