ETV Bharat / state

ہسپتال میں بدانتظامی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 6:37 PM IST

یاسر نامی شخص نے ہسپتال انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ اثر رسوخ رکھنے والے لوگوں کو ویکسین لگا رہی ہے۔

Silent protest
احتجاج

پلوامہ ضلع ہسپتال میں آج ایک شخص نے خاموش احتجاج شروع کیا۔ احتجاج کرنے والے شخص نے کہا کہ ضلع ہسپتل پلوامہ میں اثر رسوخ کی بنیادوں پر ٹیکہ کاری کی جا رہی ہے۔

احتجاج

یاسر حنیف نامی اس شحص نے کہا کہ 'میں اپنے گھر والوں کے ساتھ ویکسین لگوانے کے لئے ضلع ہسپتال پلوامہ آیا تھا۔ ڈیوٹی پر مامور عملے نے مجھے نماز کے بعد آنے کے لیے کہا، جبکہ باقی افراد کو جو میرے بعد آئے تھے انہیں ویکسین لگائی گئی۔ اس لیے میں احتجاج کرنے پر مجبور ہو گیا ہوں'۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لے اور ہسپتال عملے کے خلاف کاروائی کرے۔

احتجاج کے دوران چیف میڈیکل افسر پلوامہ ڈاکٹر حسینہ پہنچیں۔ انہوں نے احتجاجی کو یقین دہانی کرائی کہ عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس کے بعد احتجاج ختم کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: کورونا گائیڈلائن کی پاسداری کرنے کے لیے اجلاس

خیال رہے ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ مرکزی سرکار نے تمام انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسینیشن میں تیزی لائیں۔ انتظامیہ کی جانب سے اعلانات کیے جاتے ہیں کہ ہر ایک فرد ویکسین لگوانے کے لیے مطعلقہ سینٹرز پر جائے اور ویکسن لگوائے تاکہ اس مہلک بیماری سے لوگوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.