کھیل کود میں لڑکیاں فٹبال، والی بال اور کرکٹ ہی نہیں بلکہ دیگر ہر طرح کے کھیل میں آگے بڑھ رہی ہیں۔
انتظامیہ بھی لڑکیوں کو زندگی کے ہر میدان میں آگے لے جانے میں کافی سنجیدہ نظر آ رہی ہے، تاکہ لڑکیاں کسی بھی طرح سے لڑکوں سے پیچھے نہ رہیں۔
لڑکیوں کو جسمانی طور پر مضبوط بنانے اور انہیں اپنا دفاع کرنے کے لیے انتظامیہ نے آج لڑکیوں کے لیے ضلع پلوامہ کے ڈگری کالیج پانپور میں سات روزہ دفاعی کیمپ کا انعقاد کیا تاکہ لڑکیوں کو اپنا ذاتی دفاع کرنے کے ہنر کے بارے میں صحیع اور مکمل جانکاری فراہم کی جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر پلوامہ، بصیر الحق چوھدری نے آج گورنمنٹ ڈگری کالج پانپور میں اس کیمپ کا افتتاح کیا۔
ضلع پلوامہ کے گورنمنٹ ڈگری کالج پانپور کے زیر اہتمام یہ کیمپ خواتین ڈویلپمنٹ سیل کے ساتھ مل کر منعقد کیا گیا ہے۔
پروگرام کے دوران شریک لڑکیوں کو اپنے دفاع ٹکنیکس کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ کیمپ کا مقصد لڑکیوں کو ٹکنیک فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنا دفاع کر سکیں۔
اس موقع پر ماہرین نے جسمانی اور ذہنی تندرستی کو برقرار رکھنے کے لیے مارشل آرٹس کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں:
پلوامہ: دور دراز علاقوں میں کمیونٹی کلاسز کا اہتمام
ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ انتظامیہ لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو تقویت دینے کی ضرورت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور کمیونٹی کو حساس بنانے کے لیے مشاہدہ کر رہی ہے۔
پروگرام میں تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پانپور سیما ناز، انچارج زڈ ای او پانپور سیف الدین شاہ اور دیگر عہدیدار بھی موجود رہے۔