پلوامہ: نوجوان نسل کو پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور منشیات سے دور رکھنے اونتی پورہ پولیس نے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں 'رن فار یونٹی' منی میراتھن کا اہتمام کیا۔ رَن فار یونیٹی دوڑ ترال بالا سے شروع ہوکر ہردومیر علاقے میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں ترال کے مختلف اسکولوں سے آئے طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او ترال مبشر حسین، ڈی ایس پی ڈی آر فیاض احمد اور ایس ایچ او ترال عبدالرحمان بھی موجود تھے۔ Mini Marathon Organised in Tral
ریلی میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ میراتھن کا اہتمام کیا گیا۔ لڑکوں کی ریلی میں عاقب منظور، یو پی ایس سیر، نے پہلی، امیت سنگھ گرونانک پبلک اسکول نے دوسری اور اعجاز یوسف ہائی اسکول مچھامہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لڑکیوں کے زمرے میں تابینہ رشید سی پی ایم اسکول نے پہلی جبکہ فضا منظور گرلز ہایر سیکنڈری اسکولوں ترال نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ریلی میں شامل طلبہ نے ایسی ریلیوں کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام سماج کے لیے ایک منافع بخش ہیں۔ Run For Unity Mini Marathon Organised in Tral
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی سمت بگھل نے بتایا کہ ریلی کا مقصد منشیات مخالف رجحان پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔Mini Marathon in Tral
مزید پڑھیں: گاندربل: یوم قومی اتحاد کے موقع پر 'رن فار یونٹی' کا انعقاد