ETV Bharat / state

Run for Unity Pulwama: پلوامہ میں رَن فار یونیٹی منی میراتھن کا اہتمام - پلوامہ منی میراتھن کا اہتمام

جموں و کشمیر میں بھی سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر رن فار یونیٹی منی میراتھن کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Run for Fun Pulwama

پلوامہ میں رَن فار یونیٹی منی میراتھن کا اہتمام

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 1:28 PM IST

پلوامہ: وادی کے دیگر اضلاع کے طرح جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس، جموں و کشمیر پولیس، نہرو یووا کیندر اور جموں وکشمیر سول سوسائٹی، پلوامہ کے باہمی اشتراک سے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر رن فار فن یونیٹی منی میراتھن کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں اسکولی بچوں، پولیس اہلکاروں، سیول سوسائٹی اور نہرو یوا کیندرا کے ارکان کے ساتھ ساتھ محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے عملہ نے بھی شرکت کی۔ Run for Unity Mini Marathon in Pulwama

پلوامہ میں رَن فار یونیٹی منی میراتھن کا اہتمام

جموں وکشمیر پولیس نے رن فار یونیٹی کا اہتمام ضلع پلوامہ کے پولیس لائنز سے ڈی سی آفس تک کیا جس کا افتتاح ڈی ایس پی شوکت احمد اور ڈی ایس پی شمس الحق نے دیگر پولیس افسران کی موجودگی میں کیا۔ رن فار یونیٹی میں اسکولی بچوں کے علاوہ پولیس اہلکاروں نے شرکت کی اور یہ ریلی ضلع کے ڈی سی افس پر اختتام پذیر ہوئی۔

ادھر، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس، جموں وکشمیر سول سوسائٹی پلوامہ اور نہرو یوا کندرا کی جانب سے بھی رن فار فن کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس، نہرو یوا کندرا اور جموں وکشمیر سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ یہ دوڑ ضلع کے ڈی سی آفس سے شروع ہوکر پولیس لائنز پلوامہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس ریلی کا افتتاح ڈی ایس پی شوکت احمد اور محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کے ضلع افسر نورالحق نے کیا۔ اس موقع پر ملک کی سالمیت کے لئے حلف بھی لیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.