ETV Bharat / state

Relief camp at DPL Pulwama: پولیس ریٹائرڈ آفیسر ایسوسی ایشن نے کیا ریلیف کیمپ کا انعقاد - پولیس ریٹائرڈ آفیسر ایسوسی ایشن ڈی پی ایل پلوامہ

پولیس ریٹائرڈ آفیسر ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈی پی ایل پلوامہ میں منعقدہ ریلیف کیمپ میں ایڈشنل ڈی سی پلوامہ فیاض احمد، ایڈشنل ایس پی پلوامہ تنویر احمد اور ڈی ایس پی ڈی آر ماجد احمد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

پولیس ریٹائرڈ آفیسر ایسوسی ایشن نے کیا ریلیف کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 7:09 PM IST

پولیس ریٹائرڈ آفیسر ایسوسی ایشن نے کیا ریلیف کیمپ کا انعقاد

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز (ڈی پی ایل) پلوامہ میں پولیس ریٹائرڈ آفیسر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک ریلیف کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں شہید ہوئے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سمیت مقامی لوگوں (جن میں معذور اور مفلس افراد شامل ہیں) میں ریلیف تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر پانچ ایسی بیواؤں جن کے شوہر دوران ڈیوٹی فوت ہوئے ہیں کے علاوہ آٹھ پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ اور چار مقامی باشندوں میں نقدی کے ساتھ ساتھ کمبل تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ڈی آر نے ریٹائرڈ پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ ہمارے سسٹم کا ایک حصہ ہیں، آپ نے بھی اس محکمہ میں رہ کر 30 سال یا چالیس سال اپنے فرائض انجام دئے ہیں۔ اور آج بھی آپ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں جو باعث فخر ہے۔‘‘ ایڈیشنل ایس پی پلوامہ تنویر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پولیس ریٹائرڈ آفیسر ایسوسی ایشن اچھا کام کر رہا ہے اور جو ریٹائر ہونے والے پولیس آفیسرز ہوں گے ان کو اپ پر فخر ہوگا کیونکہ ااپ نے ان لوگوں کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم قائم کیا ہے جہاں سے وہ اپنی بات عوام کے ساتھ ساتھ محکمہ کے افسران تک پہنچا سکتے ہیں۔‘‘

ایڈشنل ڈی سی پلوامہ فیاض احمد نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ’’آپ ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی لوگوں کی فلاح و بہبود کا سوچ رہے ہیں اور اس ضمن میں کوششیں بھی انجام دے رہے ہیں، یہ اپنے آپ میں ایک بہت بڑی مثال ہے کیونکہ اکثر ملازمین ریٹائر ہونے کے بعد گھر میں بیٹھ کر آرام کرنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: ریٹائیر پولیس افیسرز کی سرینگر میں پریس کانفرنس

پولیس ریٹائرڈ آفیسر ایسوسی ایشن، پلوامہ، کے صدر غلام محمد ڈار نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ کے پولیس کے اعلیٰ افسران کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے موجودہ افسران ریٹائر ہوئے پولیس افسران کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں جو ایک خوش آئند اقدام ہے۔ تنظیم کے چیئرمین غلام حسین زرگر نے کہا کہ ’’آج ہم پولیس میں کام کرنے والے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ عوام کی مدد کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔ اور یہ ریلیف کیمپ نہیں بلکہ ہم عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.