ETV Bharat / state

پلوامہ میں دوبارہ سے لاک ڈاؤن نافذ - eid pulwama

لاک ڈاؤن میں تین روز کی راحت کے بعد آج ضلع انتظامیہ پلوامہ نے اگلے ایک ہفتے تک دوبارہ سے لاک ڈاؤن نافد کر دیا ہے۔

پلوامہ میں دوبارہ سے لاک ڈاآن نافذ
پلوامہ میں دوبارہ سے لاک ڈاآن نافذ
author img

By

Published : Jul 31, 2020, 11:17 AM IST

کووڈ۔19 مثبت معاملے اور اس کے نتیجے میں اموات میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ضلع میں 6 اگست تک پابندیاں جاری رہیں گی۔ تاہم، ضروری خدمات ایس او پی کے تحت کام کریں گی۔

پلوامہ میں صورتحال کافی تشویشناک ہے۔ ضلع میں آئے روز مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ مجموعی طور پر 1395 معاملات میں سے 651 مثبت پائے گئے ہیں اس کے علاوہ ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔

کووڈ-19 سے بچنے کے لیے انتظامیہ نے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے 30 جولائی کو ختم ہونے والے تین دن کے لئے باقاعدہ اور روسٹر وائز دکانیں کھولنے پر چھوٹ دی گئی تھی۔

اسی مناسبت سے تمام لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ معاشرتی فاصلاتی اصولوں اور ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں۔ ٹرانسمیشن چین کو توڑنے کے لیے چہرے کے ماسک کا استعمال سب سے اہم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.