ETV Bharat / state

Pulwama Youth Goes Missing: پلوامہ میں نوجوان لاپتہ، اہل خانہ نے گھر واپسی کی اپیل کی - پلوامہ میں نوجوان لاپتہ

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے مونگھما علاقے کا ایک 25 سالہ نوجوان عابد حسین شاہ پچھلے پانچ دنوں سے لاپتہ ہے۔ اہل خانہ نے لاپتہ نوجوان سے گھر واپسی کی اپیل کی۔ Pulwama Youth Goes Missing

pulwama-youth-goes-missing-family-appeals-him-to-return-home
پلوامہ میں نوجوان لاپتہ، اہل خانہ نے گھر واپسی کی اپیل کی
author img

By

Published : May 14, 2022, 6:02 PM IST

پلوامہ: تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے مونگھما علاقے کا ایک 25 سالہ نوجوان عابد حسین شاہ پچھلے پانچ دنوں سے لاپتہ ہے۔ اہل خانہ نے نوجوان سے گھر واپسی کی اپیل کی ہے۔ Pulwama Youth Goes Missing

پلوامہ میں نوجوان لاپتہ، اہل خانہ نے گھر واپسی کی اپیل کی
بتایا جارہا ہے کہ عابد حسین شاہ ولد محروم مشتاق احمد شاہ گذشتہ کئی برسوں سے رات کو اے ٹی ایم پر ڈیوٹی جب کہ دن میں ٹریکٹر چلا کر اپنے اہل خانہ کی ضرورت پوری کرتا تھا۔ نو مئی شام کو عابد کسی کام سے گھر سے نکلا اور ابھی تک واپس گھر نہیں آیا۔Family Urges Missing Son To Return Home

مزید پڑھیں:

عابد کے لاپتہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اس کے اہل خانہ نے عابد کو گھر واپسی کی اپیل کی۔ وہیں خاندان کی طرف سے اس کا سراغ لگانے کی تمام کوششیں بھی بے سود ثابت ہوئیں۔ گھر والوں نے اگرچہ پولیس اسٹیشن پلوامہ میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کی ہے۔عابد کے اہل خانہ کو خدشہ ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کے صفوں میں شامل ہو گیا ہوگا، تاہم اس معاملے میں پولیس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہ آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.