ETV Bharat / state

‘Tral Lacks Development on Ground’: سب ضلع ترال میں جامع ترقی کا فقدان - سماجی کارکن فاروق ترالی

سماجی کارکن فاروق ترالی کا کہنا ہے کہ ’’ترال کے بعض دور افتادہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر یقیناً قابل سراہنا ہے البتہ مجموعی طور پر ترال ابھی پسماندہ ہے اور یہاں ابھی بہت کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ Developmental Works in Tral

’سب ضلع ترال میں جامع ترقی کا فقدان‘
’سب ضلع ترال میں جامع ترقی کا فقدان‘
author img

By

Published : Oct 4, 2022, 7:11 PM IST

Updated : Oct 4, 2022, 8:53 PM IST

پلوامہ: ’’انتظامیہ ضلع پلوامہ کے ترال علاقے کو جامع تعمیر وترقی کے نقشے پر لانے کے لیے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے تاہم انکے تعمیر و ترقی کے دعوے زمینی سطح پر کہیں دکھ نہیں رہے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار سٹیزن کونسل ترال نامی ایک غیر سرکاری تنظیم سے وابستہ سماجی کارکن فاروق ترالی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کیا۔ Social Activist from Tral Slams LG Administration

’سب ضلع ترال میں جامع ترقی کا فقدان‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے فاروق ترالی کا کہنا تھا کہ ’’ترال علاقہ گزشتہ سرکاروں کے دوران بھی نظر انداز کیا گیا ہے اور آج بھی یہ سلسلہ جاری وساری ہے تاہم جسطرح اب یہاں ایل جی انتظامیہ میں ترقی کی تشہیر کی جا رہی ہے وہ بھی حقیقت کے منافی ہے کیونکہ یہاں جامع ترقیاتی پروجیکٹس جیسے کہ منی سیکرٹریٹ، اوپن جم پارک اور دیگر پروجیکٹس کی بنیاد تو ڈالی گئی لیکن بعد میں کام کچھ اسطرح رکا کہ دوبارہ شروع نہیں کیا جا سکا۔‘‘ Tral Social Activist Slams LG Admin

فاروق ترالی نے مزید کہا کہ ان پروجیکٹس کے لیے زمین کی نشاندہی کی گئی حالانکہ وہ سرکاری زمین ہے جسکے لیے سرکار کو ایک بھی روپیہ دینا نہیں پڑا۔ تاہم سڑکوں کی تعمیر و تجدید کے حوالے سے انہوں نے کہا: ’’ترال کے بعض دور افتادہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر یقیناً قابل سراہنا ہے البتہ مجموعی طور پر ترال ابھی پسماندہ ہے اور یہاں ابھی بہت کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: No bridge in Rathsuna Tral: رٹھسونہ، ترال میں پُل کی عدم دستیابی سے لوگوں کو مشکلات

Last Updated : Oct 4, 2022, 8:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.