ETV Bharat / state

پلوامہ: بینک میں عملہ کی کمی، عوام کو مشکلات - بینک عملہ اور صارفین

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ابھامہ علاقے میں جے کے بینک میں عملہ کی کمی سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پلوامہ: بینک میں عملہ کی کمی، عوام کو مشکلات

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 6:59 PM IST

پلوامہ ضلع کے ابھامہ علاقے میں قائم جے کے بینک میں اسٹاف کی کمی سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ابھامہ کی عوام نے بینک میں عملہ کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں معمولی کام کی انجام دہی کے لئے بھی کئی مرتبہ بینک کے چکر کاٹنے پڑ رہے ہیں۔

اے ٹی ایم کارڈ کی درخواست دینے آئے ایک صارف نے کہا کہ انہوں نے اس ضمن میں کئی مرتبہ بینک کے چکر کاٹے تاہم ابھی تک انہیں اے ٹی ایم کارڈ موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے ٹی ایم کارڈ کے لیے انہیں کئی مرتبہ بینک آنا پڑا، کسان کریڈٹ لمٹ (KCC) لون حاصل کرنے کے لیے انہیں ہفتوں کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

نوری بیگم (78) نے ایک مہینے قبل لون کے لیے درخواست دی تھی، انکے مطابق انہوں نے اس ضمن میں کئی بار بینک کا رخ کیا تاہم ہر بار انہیں مایوس ہوکر ہی لوٹنا پڑا۔

اس ضمن میں جب بینک کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بینک میں عملہ کی کمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’’اسٹاف کی کمی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سلسلے میں انہوں نے اعلیٰ حکام کو باخبر کیا ہے تاہم اس سے قبل ایک ملازم کو بینک بھیجا گیا جو عوامی جم غفیر کو دیکھتے ہوئے ناکافی ہے۔

آفیسر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اسٹاف کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بار پھر اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں درخواست کریں گے جس سے بینک عملہ اور صارفین کو مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.