ETV Bharat / state

قصبہ پانپور میں ڈرینیج سسٹم ناکارہ، لوگوں کو دقتوں کا سامنا

author img

By

Published : Jul 30, 2021, 5:37 PM IST

Updated : Jul 30, 2021, 6:08 PM IST

معمولی بارشوں کے بعد ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کا بازار تالاب کی شکل اختیار کرجاتا ہے، سڑک پر پانی جمع ہونے کے سبب دکانداروں اور راہگیروں کے علاوہ ٹرانسپورٹرز کو بھی بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

قصبہ پانپور میں ڈرینیج سسٹم ناکارہ، لوگوں کو دقتوں کا سامنا
قصبہ پانپور میں ڈرینیج سسٹم ناکارہ، لوگوں کو دقتوں کا سامنا

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے مین مارکیٹ میں معمولی بارشوں کے بعد سڑکیں زیر آب آگئیں۔ سڑکیں زیر آب آنے سے نہ صرف راہگیروں اور مقامی دکانداروں بلکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ کدلہ بل، پانپور چوک میں بارشوں کا جمع پانی کئی دکانوں میں بھی داخل ہوگیا جس کے سبب دکاندار دکانوں سے مال باہر نکالنے پر مجبور ہو گئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں ڈرینیج سسٹم ناکارہ ہونے کے سبب بارشوں کے دوران نہ صرف دکانداروں بلکہ ٹرانسپورٹروں اور راہگیروں کے لیے چلنا پھرنا محال بن جاتا ہے۔

دکانداروں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’پانپور میں ڈرینیج اس قدر ناکارہ ہے کہ چند منٹوں کی بارش کے سبب سڑکیں زیر آب آگئیں، اگر چند گھنٹوں یا نصف دن تک بارش ہوئی تو اس سے بھیانک تباہی بپا ہوسکتی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: پلوامہ: کنگن - ڈاڈورہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ

انہوں نے مزید کہا کہ دہائیاں قبل علاقے میں تعمیر کی گئی ڈرین ناکارہ ہوچکی ہے جس کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے انہوں نے کئی بار انتظامیہ سے رجوع کیا تاہم ان کے مطابق عوام کو بنیادی سہولت پہنچانے میں انتظامیہ ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ناقص ڈرینیج سسٹم کی وجہ سے مقامی باشندوں کو بار بار ایسی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔‘‘ مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے ناقص ڈرینیج سسٹم کی مرمت کرنے کی اپیل کی تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں کچھ حد تک کمی واقع ہوسکے۔

Last Updated : Jul 30, 2021, 6:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.