جموں و کشمیر پولیس نے پیر کو ضلع پلوامہ کے کاک پورہ پولیس اسٹیشن میں 100 کووڈ19 حفاظتی کٹس تقسیم کیے۔
پلوامہ پولیس نے کاک پورہ پولیس اسٹیشن میں کووڈ19 عالمی وبا سے بچائو کے لیے آگہی پروگرام کے علاوہ مقامی باشندوں میں حفاظتی کٹس بھی تقسیم کیے۔
پروگرام کے دوران پولیس افسران نے کہا کہ ’’کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے، اور وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔‘‘
پولیس افسران نے حفاظتی کٹس تقسیم کرنے کے دوران عوام سے صفائی کا خاص خیال رکھنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں خود کی صاف صفائی، گھروں اور دفاتر کے علاوہ آس پاس کے ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھنے سے متعلق خاص خیال رکھنا چاہئے۔‘‘
مزید پڑھیں؛ اتراکھنڈ گلیشیئر سانحہ: پَل پَل کے اپڈیٹس
اس موقع پر کٹس حاصل کرنے والے مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے پولیس اور ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ وہیں انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدام سے پولیس اور عوام کے درمیان رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔