ETV Bharat / state

Asia Book of Records: پلوامہ کے منتظر رشید کا نام ایشیاء بک آف ریکارڈز میں شامل - urdu khabar

منتظر رشید بچپن سے ہی فن خطاطی کرتے آرہے ہیں اور آج ان کی اس کامیابی پر والدین کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایشیا بک آف ریکارڈس میں شامل
ایشیا بک آف ریکارڈس میں شامل
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 9:46 PM IST

وادی کشمیر کے نوجوان جہاں کھیل کود کے ساتھ ساتھ تعلیم کے میدان میں بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ وہیں نوجوانوں میں فن خطاطی کا ہنر بھی عام ہے۔

منتظر رشید کا نام ایشیا بک آف ریکارڈس میں شامل

انہیں نوجوانوں میں ضلع پلوامہ کے ٹیکن گاوں کے رہنے والے 25 سالہ منتظر رشید بھی ہیں۔ جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے ایشیاء بک آف ریکارڈز میں اپنا نام درج کرایا ہے۔

منتظر رشید پڑھائی کے ساتھ ساتھ فن خطاطی بھی کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے انہوں نے آج ایشیاء بک آف ریکارڈز کے ساتھ ساتھ انڈیا بک آف ریکارڈز میں بھی اپنا نام درج کرایا ہے۔

منتظر رشید بچپن سے ہی فن خطاطی کرتے آرہے ہیں اور آج ان کی اس کامیابی پر والدین کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

منتظر کا کہنا ہے 'کشمیر میں فنکاروں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ سرینگر میں کچھ مشاہدات منعقد کرائے جاتے ہیں، جہاں فنکاروں کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع ملتا ہے لیکن ضلع پلوامہ میں ہماری سہولیات کے لیے ایسا کچھ بھی میسر نہیں ہے'۔

وہیں منتظر کی والدہ کا کہنا ہے کہ منتظر کی اس کامیابی پر انہیں کافی خوشی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بچوں کو جس بھی شعبہ میں دلچسبی ہو اس میں ان کا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیے
جدید مشنری بروئے کار لائے جانے سے کیا جھیل ڈل صاف ہو پائے گا؟

واضح رہے کہ منتظر نے 'اسمالیسٹ آوریگیمی پیپر فلاور ود اسٹیم' کے ریکارڈ پر انڈیا بک آف ریکارڈس 2022 اور ایشیاء بک آف ریکارڈز 2021 میں اپنا نام درج کرایا ہے۔

منتظر نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ضلع میں فنکاروں کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرانا چاہیے تاکہ وہ بھی کشمیر کا نام روشن کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.