ETV Bharat / state

Medical Camp in Pampore پانپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

ضلع پلوامہ کے ٹینگن، پانپور میں سی آر پی ایف کی جانب سے منعقد کیے گئے میڈیکل کیمپ کی سراہنا کرتے ہوئے لوگوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

پانپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
پانپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Aug 29, 2022, 6:08 PM IST

پلوامہ: سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 110 بٹالین نے ٹینگن، پانپور میں ایک طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ Free Medical Camp in pampore طبی کیمپ میں درجنوں مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔ میڈیکل کیمپ میں مختلف امراض کے ماہر سیول ڈاکٹروں کی سہولیات میسر رکھی گئی تھی تاکہ علاقے کے لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم ہو سکے۔

پانپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

مقامی باشندوں نے سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ کے انعقاد کی سراہانا کرتے ہوئے کہا کہ ’’لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنا ایک خوش آئند ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’عام طور پر جب ایک مریض ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے تو اُسے ڈاکٹر کی فیس کے ساتھ ساتھ ادویات کے لئے بھی کثیر رقم ادا کرنی پڑتی ہے تاہم سی آر پی ایف کی جانب سے لوگوں کو یہ تمام سہولیات مفت فراہم کی گئیں۔‘‘Free Medical Camp Organised by CRPF

سی آر پی ایف کی 110 بٹالین کے، سی او، یوگیش کمار میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی سیویک ایکشن پروگرام کے تحت مفتی طبی کیمپ منعقد کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ قصبہ پانپور کے مختلف علاقوں سے آئے تقریباً 400 ضرورت مند اور غریب افراد میں مفت ادویات اور قوت مدافعت بڑھانے والے فوڈ سپلیمنٹس تقسیم کیے گئے۔ CRPF 11 Bn Medical Camp Free Medicine

سی او نے مزید کہا کہ سی آر پی ایف ہمیشہ امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے وہیں حفاظتی اہلکار لوگوں کی مدد کے لیے ہمیشہ پیش پیش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی عوامی مفاد کے لیے اس قسم کے سویک ایکشن پروگرام کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Medical Camp in Naristan Tral نارستان، ترال میں طبی کیمپ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.