ETV Bharat / state

پلوامہ کے تین نوجوانوں کے خلاف پی ایس اے، جموں جیل منتقل - کشمیر میں پولیس کی کاروائیاں

پولیس کے مطابق ملک مخالف سرگرمیوں اور عسکری کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ان کی دوبارہ گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

پلوامہ کے تین نوجوانوں کے خلاف پی ایس اے، جموں جیل منتقل
پلوامہ کے تین نوجوانوں کے خلاف پی ایس اے، جموں جیل منتقل
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 12:21 AM IST

ریاست جموں و کشمیر ضلع پلوامہ کے نیلورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کو پی ایس اے کے تحت جموں جیل منتقل کردیا گیا ہے۔اگرچہ یہ تینوں نوجوان پہلے سے ہی 6 ماہ تک یو اے پی اے کے تحت بند تھے وہی جمعرات کو ان تینوں نوجوانوں کو پی ایس اے کے تحتت جموں جیل منتقل کردیاگیا۔

جنوبی ضلع پلوامہ میں ملک مخالف سرگرمیوں کی پاداش میں تین افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کر کے انہیں جموں جیل منتقل کیا گیا۔وہی پولیس کے مطابق یہ تین نوجوان ملک مخالف سرگرمیوں اور عسکری کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں تین نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس کے بعد ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں جموں جیل منتقل کیا گیا۔تینوں نوجوانوں کی شناخت عایش احمد ڈار،مشتاق احمد ڈار اور عاصف علی کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں کا تعلق ضلع کے نیلورہ علاقے سے ہے۔ادھر تینوں افراد کے والدین نے بتایا کہ انکے لخت جگر بے گناہ ہیں اور بنا کسی ملک مخالف سرگرمی کے انھیں جیل میں ڈالا گیا۔

اگرچہ ان تینوں کے کنبہ کے افراد کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہیں، ایس ایس پی پلوامہ ایشیش مشرا نے بتایا کہ ان پر عسکریت پسندی کی بھرتی کے معاملے میں ملوث ہونے کے الزام میں کیس درج کیا گیا تھا۔ان تینوں کو پہلے غیر قانونی سرگرمیوں سے بچاؤ ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت چھ ماہ کے لئے حراست میں لیا گیا تھا لیکن ضمانت ملنے کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کیا اور جموں جیل منتقل کرنے سے پہلے پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر: پہلی بار 'حلال بورڈ' کا قیام

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.