لوگوں کا مطالبہ ہے کہ علاقے کی سڑک کی حالت کافی خستہ ہے اور گزشتہ تیس سے اس سڑک کی مرمت نہیں کی گئی ہے۔ جگہ جگہ پر گڑھے بن چکے ہیں۔ تھوڑی سی بارش ہونے سے پانی جمع ہوتاہے جس سے سڑک تالاب کی کل اختیار کر چکی ہے۔ لوگوں کو سڑک پر چلنا مشکل ہو گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ اس سڑک کی تعمیر و تجدید کے لیے بالکل بھی سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ سڑک کی حالت اتنی خستہ ہے کہ لوگوں کو چلنے پھرنے میں بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لوگوں نے کہا جب ٹرانسپورٹ چلانا سڑک پر مشکل ہو رہا ہے تو عام راہگیروں کے لیے اس پر چلنا کتنا مشکل ہو گا۔ مذکورہ لوگوں نے کہا کہ کئی بار اس بات کو انتظامیہ تک پہنچایا گیا ہے لیکن کسی نے بھی اس سڑک کی طرف توجہ نہیں دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس علاقے کو اللہ کے رحم کو کرم پر چھوڑا گیا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتظامیہ ان کی سڑک کی تجدید کرانے میں رول ادا نہیں کرتی ہے تو وہ لوگ پُر تشدد مظاہرے کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وی پی این نے کشمیری صارفین کی معلومات چرائیں: رپورٹ