ETV Bharat / state

جنگلات کا عالمی دن: جنگلات کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے

ترال کے معروف ماہر ماحولیات ڈاکٹر رفیق احمد راتھر جنگلات کا عالمی دن کی مناسبت سے کہا کہ جنگلات ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے میں ایک پل کا کردار ادا کرتے ہیں اور جنگلات کی ہی وجہ سے ہم ایک خوشحال زندگی ممکن ہے اس لیے جدید دور میں جنگلات کا تحفظ سب سے اہم مسئلہ ہے۔

environmentalist of Tral, Dr. Rafiq Ahmed Rather
ترال کے معروف ماہر ماحولیات ڈاکٹر رفیق احمد راتھر
author img

By

Published : Mar 21, 2021, 10:12 PM IST

ترال کے معروف ماہر ماحولیات ڈاکٹر رفیق احمد راتھر جنگلات کا عالمی دن کو منانے کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ معاشرے کا ہر فرد جنگلات کے تحفظ کے لیے آگے آنا چاہئے، کیونکہ جنگلات ہی ماحول کی آلودگی کو دور کرنے میں ایک پل کا کردار ادا کرتے ہیں،

ترال کے معروف ماہر ماحولیات ڈاکٹر رفیق احمد راتھر

انھوں نے کہا کہ جنگلات کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں ہو سکتا ہے کیونکہ جدید دنیا میں جنگلات کا بچاو ایک اہم ایشو بنا ہوا ہے اور جنگلات ہی کی وجہ سے ہمارے کھیت لہلہا رہے ہیں۔

ڈاکٹر رفیق راتھر نے بتایا کہ کشمیر کے معروف صوفی بزرگ شیخ العالم ؒ نے سینکڑوں برس قبل ہمیں جنگلات کی اہمیت کا سبق سکھایا ہے، لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ آج کے دن ہم عہد کریں کہ جنگلات کے بچاو کیلئے اپنے آپ کو وقف رکھیں۔

واضح رہے کہ ہر برس جنگلات کا عالمی دن 21 مارچ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، اس دن کو ہر طرح کے جنگلات کی اہمیت کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لیے منایا جارہا ہے۔

اس دن ممالک کو جنگلات اور درختوں سے متعلق سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے مقامی، قومی اور بین الاقوامی کوششیں کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ ان سرگرمیوں میں درخت لگانے کی مہمات بھی شامل ہیں۔

ہر سال جنگلات کے تحفظ کے لیے ایک تھیم دی جاتی ہے اور اس سال جنگلات کا عالمی دن کا مرکزی تھیم: جنگلات اور حیاتیاتی تنوع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.