ڈاکٹر اصغر حسن سامون - پرنسپل سیکریٹری جموں و کشمیر ڈپارٹمنٹ آف سکل ڈویلپمنٹ - نے جمعرات کو ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈاکٹر سامون نے ضلع کے تینوں آئی ٹی آئی مراکز میں جاری کام کاج اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ITI میں مختلف شعبہ جات میں تربیت حاصل کر رہے طلبہ اور ٹریننگ فراہم کر رہے اساتذہ سے بھی گفتگو کی۔
ڈاکٹر سامون نے آئی ٹی آئی مراکز کے عملہ کے ساتھ میٹنگ منعقد کی جہاں انہیں عملہ کو درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ پرنسپل سیکریٹری نے عملہ کو درپیش مسائل کا جلد ازالہ کرنے کا یقین دہانی کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے کہا کہ ضلع پلوامہ کی آئی ٹی آئی مراکز میں ڈھائی سو کے قریب طلبہ مختلف شعبہ جات میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں؛ پلوامہ: سائمو ترال کے باشندوں کا ڈی سی آفس پلوامہ کے باہر خاموش احتجاج
انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں قائم آئی ٹی آئی مرکز کی عمارت میں مزید کلاس رومز کی گنجائش کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے جبکہ تربیت دینے والے اساتذہ کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ پرنسپل سیکریٹری جموں و کشمیر ڈپارٹمنٹ آف سکل ڈویلپمنٹ جنوبی کشمیر کے سبھی آئی ٹی آئی مراکز کا دورہ کریں گے۔