ETV Bharat / state

Police Observed Thana Divas پلوامہ میں پولیس کی جانب سے تھانہ دیوس کا انعقاد

پلوامہ میں پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں تھانہ دیوس کا انعقاد کیا گیا۔ پولیس اسٹیشن پلوامہ، پولیس اسٹیشن کاکاپورہ اور پولیس اسٹیشن لیتر میں اس موقع پر پروگرامز منعقد کیے گئے۔ پولیس اور عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے پلوامہ پولیس نے یہ اقدام اٹھایا۔Police Observed Thana Divas

Police Observed Thana Divas
پلوامہ میں پولیس کی جانب سے تھانہ دیوس
author img

By

Published : Sep 10, 2022, 5:50 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں تھانہ دیوس کا انعقاد کیا گیا۔ پولیس اسٹیشن پلوامہ، پولیس اسٹیشن کاکاپورہ اور پولیس اسٹیشن لیتر میں اس موقع پر پروگرامز منعقد کیے گئے۔ پولیس اور عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے پلوامہ پولیس نے یہ اقدام اٹھایا۔ پولیس اسٹیشن پلوامہ میں تقریب کی صدارت ایس ایچ او پلوامہ بشارت حسین نے کی، جس میں ڈپٹی ایس پی پروبیشن بھی موجود تھے۔ پولیس اسٹیشن کاکاپورہ میں تقریب کی صدارت ایس ایچ او کاکاپورہ محمد حفیظ نے کی اور پی ایس لیتر میں تقریب کی صدارت ایس ڈی پی او لیتر نثار احمد نے کی۔Police Observed Thana Divas

وہیں اس تقریب میں سرپنچوں، پنچوں، معزز شہریوں، ٹریڈرز فیڈریشن، اوقاف کمیٹی کے اراکین، ٹرانسپورٹرز، متعلقہ علاقوں کے معززین نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ تھانہ دیوس کے انعقاد کا مقصد پولیس کے تعلقات عامہ کو بہتر بنانا اور عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کرنا ہے۔ شرکاء نے بہت سے مسائل اٹھائے، جنہیں افسران کی جانب سے سنا گیا اور انہیں یقین دلایا گیا کہ محکمہ پولیس سے متعلق شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور سول محکموں سے متعلق مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: Thana Diwas Observed in Kishtwar: ہڈیال، کشتواڑ میں تھانہ دیوس کا انعقاد

پولیس کی جانب سے شرکاء سے یہ بھی درخواست کی گئی کہ وہ امن و امان کو برقرار رکھنے اور منشیات کے استعمال، سماجی جرائم وغیرہ کے خاتمے میں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ شرکاء نے جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے تھانہ دیوس منعقد کرنے کے عمل کو سراہا، جس سے ان کے مسائل کے فوری ازالے میں مدد ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.