کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر جہاں وادی کشمیر کے بیشتر اضلاع میں لاک ڈون کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے، وہیں اس مہلک بیماری پر قابو پانے کے لیے آج پولیس نے قصبہ پانپور میں احتیاطی طور پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مانسبل جھیل کی شان رفتہ بحال کرنے کا مطالبہ
ایس ڈی پی او امتیاز احمد نے کہا کہ قصبہ میں پابندیاں عاٸد کرنے کا مقصد کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے لوگوں کو بچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل سے اگر کوٸی بھی افراد یا گاڑی بلاضرورت کے گھر سے باہر ملی تو اُن کے خلاف سخت کاروآٸی عمل میں لآٸی جاۓ گی۔
بتا دیں کہ ضلع پلوامہ میں اب تک 774 افراد کورونا کے شکار ہوئے ہیں۔ ان میں سے 378 فعال ہیں جبکہ 388 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 8 افراد کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔