اونتی پورہ( پلوامہ):پولیس ڈسٹرکٹ لائنز اونتی پورہ میں منعقدہ پولیس یادگاری دن کے موقع پر ملک بھر میں پولیس فورسز کی جانب سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں دی گئی قربانیوں کو خراج پیش کیا گیا۔ ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز احمد زرگر کے ساتھ ایس پی ڈی پی ایل اونتی پورہ ہلال خالق بٹ، ایس ڈی پی اوز اور پولیس کے دیگر رینک کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ محمد ظفر شال، سول سوسائٹی کے اراکین، ریٹائرڈ پولیس افسران اور جان بحق ہوئے پولیس اہلکاروں کے لواحقین نے پولیس اہلکاروں کو خراج پیش کیا۔ اس دوران دو منٹ کی خاموشی کی گئی۔
اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ نے ملک کے پولیس فورس کے شہداء کی فہرست پڑھ کر سنائی، جنہوں نے ملک کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور انہیں زبردست خراج پیش کیا۔تقریب کے بعد شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ایس ایس پی اونتی پورہ نے پولیس شہداء کے اقرباء میں تحائف تقسیم کیے اور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی شکایات کو بھی تحمل سے سنے اور انہیں یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق زیر التوا مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائے گے۔
مزید پڑھیں:
ایس ایس پی اونٹی پورہ پولیس یادرگار دن کے موقعے پر 10 روزہ کھیل مقابلوں کا افتتاح کیا، ان کھیل مقابلوں میں علاقہ کے مختلف اسکولوں کے طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے شروع کیے گئے سالانہ پولیس فلیگ ڈے ہفتہ کے پروگراموں کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف پروگرامز منعقد کیے جائے گے۔