ETV Bharat / state

پلوامہ: ترال میں کووڈ-19 سے متعلق رہنما خطوط نظرانداز - سماجی فاصلہ، ماسک سمیت دیگر رہنما خطوط

سماجی فاصلہ، ماسک سمیت دیگر رہنما خطوط پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔

Tral
Tral
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 10:30 AM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں گزشتہ دنوں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے لیکن ترال علاقے میں عوام نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سرکاری رہنما خطوط کی پاسداری کو پس پشت ڈال دیا ہے۔

پلوامہ: ترال میں کووڈ 19 کے متعلق رہنما خطوط نظرانداز

گاڑیوں میں سماجی فاصلے کو بنائے رکھنے کے لیے اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں اور بازاروں میں ماسک کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے۔ تاہم میونسپل کمیٹی ترال کا عملہ کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے حوالے سے لاؤڈ اسپیکروں کے زریعے عوام کو خبردار کر رہا ہے۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی ترال کے چیرمین راکیش پنڈت نے بتایا کہ عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا کے بیشتر ممالک میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے لیکن نہ جانے کیوں یہاں عوام اس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترال میونسپلٹی کا عملہ کورونا کی اس جنگ میں لڑ رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.