ETV Bharat / state

پلوامہ: لیفٹینینٹ گورنر سے نہیں مل پانے سے عوام برہم

بدھ کے روز جموں و کشمیر کے گورنر منوج سنہا نے پلوامہ کا دورہ کیا۔ یہاں ان سے کچھ افراد نے ملاقات کی اپنے مسائل کے بارے میں بتایا۔

لیفٹینینٹ گورنر سے نہیں مل پانے سے عوام برہم

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 8:53 PM IST

کئی افراد ان سے اپنے مسائل بتانا چاہتے تھے، لیکن ان افراد کو گورنر سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، جس پر انہیوں نے انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظاہر کیا۔

لیفٹینینٹ گورنر سے نہیں مل پانے سے عوام برہم

اس سلسلے میں وندکپورہ سے آئے ایک وفد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کھیتوں میں سنچائی کے لئے پانی میسر نہیں ہے۔ انہوں نے کئی بار اس معاملے کو ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کی نوٹس میں لانے کی کوشش کی تاہم انہیں اس سے ملنے ہی نہیں دیا جاتا ہے۔ وہ اس سلسلے میں انپی شکایت لے کر گورنر سے ملنے کے لیے آئے تھے تاہم انہیں ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

وہیں سول سوسائٹی پلوامہ کے کچھ ممبران بھی گورنر سے ملنے کے لئے آئے تھے۔ انہیں بھی ملنے کی اجازت نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ضلع پلوامہ کے خاص کر قصبہ پلوامہ کی تعمیر و ترقی کے حوالے سےگورنر سے ملنا تھا اور قصبہ کے ساتھ ساتھ ضلع کے مسائل گورنر صاحب کی نوٹس میں لانا تھا، تاہم انہیں بھی گورنر سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ترال: سڑکیں ہیں یا جھیل؟

کچھ بی ڈی سی چیئرمین نے ملاقات کے سلسلے میں درپیش مسائل ان کے سامنے رکھے اور انہیں فوری طور پر حل کرنے کی گزارش کی۔

بی ڈی سی چیئرمین ترال اوتار سنگ نے کہ انہوں نے گورنر سے سرپنچ و پنچوں اور بی ڈی سی چیرمینوں کی سکورٹی کے حوالے سے بات کی تاکہ انہیں تحفظ فراہم ہو۔ وہیں گورنر موصوف نے یقین دہانی کرائی کہ ان کا مسئلہ جلدی حل ہوگا۔

چیئرمین میونسپل کمیٹی ترال راکیش پنڈت نے بتایا کہ انہوں نے گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ترال کو پہاڑی ضلع قرار دیا جائے۔

اس حوالے سے بی بی سی چیئرمین کاکا پورہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ گورنر مرمو نے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے ہمارے اکاؤنٹز میں 25 لاکھ روپے ڈالنے کی بات کی تھی لیکن وہ ابھی تک نہیں ڈالے گئے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ہماری تنخواہوں کو بڑھایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.