ETV Bharat / state

پانپور: محکمہ بجلی کی جانب سے تربیتی کیمپ کا انعقاد

جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں محکمہ بجلی کی جانب سے الیکٹریشنز کو حادثات سے بچائو اور تربیت فراہم کرنے کی غرض سے پریکٹیکل ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پانپور: محکمہ بجلی کی جانب سے تربیتی کیمپ کا انعقاد
پانپور: محکمہ بجلی کی جانب سے تربیتی کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Aug 11, 2020, 7:50 PM IST

حالیہ دنوں بجلی کرنٹ لگنے سے محکمہ پی ڈی ڈی کے متعدد ملازمین کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ بعض ملازمین شدید طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حادثات کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ پی ڈی ڈی نے منگل کو جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں الیکٹریشنز کے لئے ایک منفرد قسم کا پریکٹیکل ٹرینگ و جانکاری کیمپ منعقد کیا۔

پانپور: محکمہ بجلی کی جانب سے تربیتی کیمپ کا انعقاد

اس موقع پر الیکٹریشنز کو مختلف مقامات پر نصب کیے گئے بجلی ٹرانسفارمر اور ترسیلی لائنز کی مرمت کے دوران حفاظتی اقدامات سے متعلق پریکٹیکل ٹریننگ دی گئی۔ الیکٹریشنز کو فرائض کی انجام دہی کے دوران حادثات سے بچائو کے طریقوں سے بھی آشنا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی ملازمین کو سیفٹی ٹول کٹس فراہم کرنے کا مطالبہ

الیکٹریشز کو مرمت کے دوران کرنٹ سے خود کو اور صارفین کو محفوظ رکھنے، مختلف الکٹریکل اوزاروں کے استعمال کے بارے میں بھی ضروری جانکاری فراہم کی گئی۔

اس موقعے پر محکمہ کے جونئر انجینیر زبیر احمد نے اس ٹریننگ کی افادیت کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں رونما ہوئے مختلف حادثات کے پیش نظر الیکٹریشنز کو محکمہ بجلی کی جانب سے عملی طور تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.