جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ Power Development Department نے غیر قانونی طور بجلی کنکشن چلانے والوں کے خلاف مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا ہے اور چیکنگ اسکواڈز نے گزشتہ ہفتے کے دوران پامپور کے متعدد علاقوں میں چھاپے مارے اور متعدد بجلی کے آلات Electrical Appliances بشمول ہائی وولٹیج ہیٹر اور غیر قانونی طور پر استعمال ہونے والے بوائلر کو ضبط کیا۔
اس معاملے پر بجلی انسپکٹر Power Inspector محمد رفیق نے بتایا کہ بجلی کے فیڈروں کے اوورلوڈ Feeder Overloading کو روکنے اور بجلی کی کٹوتیوں کو کسی حد تک کم کرنے کے لیے پی ڈی ڈی نے پوری وادی میں بجلی کے غلط استعمال کے خلاف مہم شروع کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیموں نے جن علاقوں میں بجلی کی سپلائی Power Supply پر اضافی بوجھ ڈالا جا رہا تھا، وہاں چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا گیا اور الیکٹرک ہیٹر سمیت بوائلرز کو قبضے میں لے لیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ PDD کے چیکنگ اسکواڈز نے گزشتہ ہفتے کے دوران پامپور کے متعدد علاقوں میں چھاپے مارے اور متعدد بجلی کے آلات بشمول ہائی وولٹیج ہیٹر اور غیر قانونی طور پر استعمال ہونے والے بوائلر کو ضبط کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف محکمہ کی کاروائی
واضح رہے کہ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے آج قصبہ پانپورکے کونہ بل میں بھی یہ مہم Drive Against Power Theft چلائی ہے تاکہ بجلی کی معقول سپلائی کو ممکن بنایا جا سکے۔