ETV Bharat / state

Training Program for Hajj pilgrims شادی مرگ پلوامہ میں عازمین حج کیلئے تریبتی پروگرام منعقد

پلوامہ کے شادہ مرگ علاقہ میں الحُدیبیہ ٹور اینڈ ٹرولزکی جانب سے عازمین کے لئے ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ تربیتی پروگرام میں عازمین کو مناسک حج کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سفر کے حوالہ سے ضروری جانکاری فراہم کی گئی۔

orientation-and-training-program-for-hajj-pilgrims-in-pulwama
شادی مرگ پلوامہ میں عازمین حج کیلئے تریبتی پروگرام منعقد
author img

By

Published : May 18, 2023, 6:12 PM IST

شادی مرگ پلوامہ میں عازمین حج کیلئے تریبتی پروگرام منعقد

پلوامہ: جہاں وادی کشمیر میں حج کمیٹی کی جانب عازمین کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں، وہیں دوسری جانب نجی ٹور آپریٹرس بھی عازمین حج کےلئے تربیتی پروگرامز منعقد کررہی ہیں۔ اس ضمن میں جمعرات کے روز ضلع پلوامہ کے شادی مرگ علاقے کے عازمین کے لئے الحُدیبیہ ٹور اینڈ ٹرولز کی جانب سے ایک تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس تربیتی کیمپ میں عازمین کو مناسک حج کے حوالے سے ضروری جانکاری فراہم کی گئی ہے۔ پروگرام کے دوران عازمین کو آڈیو اور ویڈیو کی مدد سے حج کے بارے میں تمام تر تفصیلات دی گئی۔ اس دوران عازمین کو حج کے ارکان ادا کرنے پر باریک بینی سے تفصیلات دی گئی۔

پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پیرزادہ مولانا شکیل الرحمان نے بتایا کہ حج سے متعلق تمام تفصیلات اور حج کے دوران لاعلمی کے سبب ہونے والی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے انہوں نے عازمین کو تفصیلات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ عازمین کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ حج تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے عازمین حج نے کیمپ میں حاصل ہونے والی معلومات کو مفید بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں حج کے مسائل اور ارکان سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئیں جس سے انہیں فائدہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:Haj Training Programme پلوامہ، ڈوڈہ میں حج تربیتی پروگرام
واضح رہے کہ ضلع پلوامہ کے چھ سو عازمین نے تریتی میں شرکت کی ہے جنہیں مناسک حج کے حوالے سے تربیت فراہم کی گٸ ہے۔قابل ذکر ہے کہ بھارت سے امسال 1لاکھ 75 ہزار سے زائد عازمین حج کا مقدس فریضہ ادا کریں گے،جس میں جموں و کشمیر کے تقریباً 10 ہزار عازمین بھی شامل ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.