ETV Bharat / state

اونتی پورہ: سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک - One killed, another injured

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر واقع چرسو اونتی پورہ میں آج صبح ایک حادثے کے دوران ایک شخص کی موت جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔

اونتی پورہ: سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک
اونتی پورہ: سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 11:47 AM IST

تفصیلات کے مطابق چرسو اونتی پورہ کے مقام پر ایک سکوٹر کی ٹاٹا موبائل کے ساتھ ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں سکوٹر پر سوار دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو پی ایچ سی اونتی پورہ منتقل کر دیا گیا جہاں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ دوسرے شخص کا علاج ہسپتال میں چل رہا ہے ۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مختار احمد حجام ولد عبدالخالق ساکن گوری پور کے طورپر ہوئی ہے جبکہ زخمی شخص کی شناخت محمد جمال ساکن رازواس پامپور کے بطور ہوئی ہے۔

اونتی پورہ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.