ETV Bharat / state

Tral Lacks Basic Facilities جنوبی کشمیر کا ترال علاقہ نظر انداز کیوں؟ - ترال علاقہ میں بنیادی ضروریات

ضلع پلوامہ کے ترال علاقہ میں بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے لوگ آئے روز احتجاج کرتے دیکھے جا سکتے ہیں، تاہم انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ’’ترال میں حالات بدل گئے ہیں اور ترال کو ماڈل علاقہ بنایا جا رہا ہے۔‘‘ Lack of Basic Facilities in Tral

جنوبی کشمیر کا ترال علاقہ نظر انداز کیوں؟

author img

By

Published : Nov 11, 2022, 3:38 PM IST

Updated : Nov 11, 2022, 6:05 PM IST

پلوامہ: دیہی علاقوں میں جامع تعمیر و ترقی کے بلند و بانگ دعووں کے باوجود جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان سرکاری دعووں کی قلعی کھول کے رکھ دیتا ہے۔ کیونکہ علاقے میں ابھی بھی لوگوں کو بنیادی سہولیات کی حصولیابی کے لیے سڑکوں پر نکل کر احتجاج درج کرانا پڑ رہا ہے۔ کئی دیہات میں جہاں سڑکوں کی خستہ حالی عوام کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے وہیں متعدد دہیات میں پینے کے پانی کی قلت، بجلی کی ابتر صورتحال، صحت عامہ اور تعلیمی شعبے کی زبوں حالی نے عوام سے جدید اور ترقی یافتہ دور کا حسن چھین لیا ہے اور لوگ تنگ آمد بہ جنگ آمد سڑکوں پر بھی نکل آتے ہیں لیکن، لوگوں کے مطابق ’’سرکار ایسی ہے کہ عوامی خواہشات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔‘‘ No Basic facilities in South kashmir’s tral

ترال علاقہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ترال کے کئی دیہات کا دورہ کر کے عوام سے بنیادی سہولیات سمیت کئی دیگر ،معاملات کے حوالہ سے بات کی تو معلوم ہوا کہ جس ترقی کا راگ الاپا جا رہا ہے وہ اشک شوئی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج کے اس دور میں بھی برنواڈ، بٹ نور نامی ایک علاقہ - جو تین سو نفوس پر مشتمل ہے - سڑک رابطے سے ہی محروم ہے۔

سب ضلع ترال علاقے میں بڑے پروجیکٹس کا اعلان کیا گیا ہے جن میں منی سیکریٹریٹ، جم پارک، پولٹری انڈسٹری، ڈرگ ڈی ایکشن سینٹر اور دیگر پروجیکٹس قابل ذکر ہیں جن کا افتتاح تو کیا گیا لیکن کوئی پروجیکٹ مکمل نہیں ہوا۔ علاقے میں سرما کی دستک کے ساتھ ہی بجلی کی ابتر صورتحال نے جہاں عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے وہیں بازاروں میں مہنگائی اور اس پر انتظامیہ کی خاموشی سے عوام کا غصہ ساتویں آسمان پر ہے۔

مزید پڑھیں: ترال: حاجن بنیادی سہولیات سے محروم

ان حالات میں بیک ٹو ولیج، بلاک دیوس، گرام سبھا سمیت دیگر کئی سرکاری پروگراموں میں عوام کو شرکت کرنے کی دعوت دینا اور اپنے مسائل رپورٹ کرانا چہ معنی دارد۔ تاہم سب ڈویژنل لیول پر یہاں کے افسران کا دعوی ہے کہ ’’ترال میں حالات بدل گئے ہیں سڑکوں کی میکڈمائزیشن اور دیگر کام تیزی سے ہو رہے ہیں اور ترال کو ماڈل علاقہ بنایا جا رہا ہے۔‘‘

Last Updated : Nov 11, 2022, 6:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.