گذشتہ دو روز کے دوران اجنسی نے جائے وقوع کا دو بار دورہ کیا اور یہاں سے جانچ کے نمونے لیے۔
ابتدائی تحقیقات میں ظاہر ہوا ہے کہ حملہ کے لیے ایک گاڑی کو استعمال میں لایا گیا ہے اور اسی میں بارودی مواد رکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو پلوامہ میں شام گئے ایک فوجی گاڑی پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا تھا۔
اس حملہ میں 20 فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے جن میں سے دو نے بعد میں دم توڑ دیا۔
پلوامہ میں رواں برس یہ دوسرا خودکش حملہ ہے۔ اس سے قبل فروری میں لیتی پورہ میں خود کش حملہ ہوا تھا جس میں چالیس سے زائد سی آرپی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔