پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر میں کئی سال قبل ڈسٹرکٹ نالج سینٹر اور ماڈل کریئر سینٹر قائم کیا گیا تاہم دونوں سینٹرز طویل عرصے سے بند ہیں جس سے نوجوان کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پلوامہ میں تعلیم یافتہ نوجوان کی رہنمائی کے لئے ضلع انتظامیہ پلوامہ نے ڈسٹرکٹ نالج سینٹر اور ماڈل کریئر سینٹر قائم کیا تھا تاہم وہ طویل عرصے سے بند ہے جس کی وجہ سے ان دونوں مراکز کا مقصد ختم ہوجاتا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر پلوامہ کسی بھی افسر کے بغیر ہی کام چلارہا ہے پچھلے تین برسوں سے دفتر میں افسر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ دوسرے محمکہ کے افسر کو اس کا اضافی چارج دیا گیا ہے جس سے ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر پلوامہ میں نوجوانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔Model Career Center in Pulwama
سابق ضلع ترقیاتی کمیشنر ڈاکٹر راگھو لینگر نے پلوامہ میں ڈسٹرکٹ نالج سینٹر قائم کرکے اس کا افتتاح کیا جس کا مقصد تھا کہ ضلع پلوامہ کے نوجوانوں کو ملکی سطح پر ہونے والے امتحانات کے لئے مواد فراہم کرنا تھا تاکہ ضلع کے نوجوان اس نالج سینٹر میں آکر مطالعہ کر سکیں اور ریاستی اور ملکی سطح پر ہونے والے امتحانات میں بہتر کارکردگی دکھا سکے۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ نالج سینٹر میں ہر ایک جدید ترین مضامین پر کتابیں رکھیں گی لیکن ڈسٹرکٹ نالج سینٹر کا افتتاح کرنے کے چند دن بعد ہی اس کو بند کردیا گیا اور آج بھی اس پر تالا لگا ہوا ہے۔ جس سے تعلیم یافتہ نوجوانوں اور سماجی کارکن میں تشویش ظاہر ہوگئی ہیں۔
وہیں گزشتہ برس ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے اور نوجوانوں کی کونسلنگ کرنے کے غرض سے ضلع پلوامہ میں نیشنل کریئر سروس کے تحت ماڈل کریئر سینٹر قائم کر کے اس کا افتتاح کیا لیک وہ بھی بند پڑا ہے۔ جس سے نوجوانوں کو اپنے مستقبل کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس ماڈل کریئر سینٹر پر ہر طرح کی سہولیات مہیا رکھی گئی ہے تاہم عملہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ بند پڑا ہے اور نوجوان کو مدد فراہم کرنے کے بجائے ان کے مشکلات میں اضافہ ہی ہوا ہیں۔knowledge Center defunct in pulwama
اس ضمن میں تعلیم یافتہ نوجوان نے کہا کہ ماڈل کریئر سینٹر بند ہونے کی وجہ سے عوام کا پیسہ ضائع کیا جارہا ہے ساتھ جس مقصد کے لئے اس کو قائم کیا گیا تھا وہ مقصد ہی ختم ہوچکا ہیں۔
چیئرمین سوشل سوسائٹی محمد الطاف نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے پلوامہ میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی رہنمائی کے لئے کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے ماڈل کیریئر سینٹر قائم کیا تاہم وہ شروع کرنے کے ساتھ ہی بند کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہر طرح کی سہولیات مہیا رکھی گئی ہے تاہم ملازم نہ ہونے کی وجہ سے یہ بند پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے ملکی سطح پر ہونے والے امتحانات کے لئے وہاں پر ڈسٹرکٹ نالج سینٹر بھی قائم کیا ہے لیکن وہ بھی بند پڑا ہیں۔
سماجی کارکن میر فاروق احمد نے کہا 'یہ دونوں سینٹرز نوجوانوں کے مستقبل کے لئے ریڈ کی ہڈی کی مانند ہے اور آج کے دور میں کیرئیر کونسلنگ اور روزگار کے راستے نوجوانوں تک پہنچانے ضروری ہے تاہم وہاں پر سہولت ہی نہیں ہیں۔انہوں نے انتظامیہ اور گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان دونوں سینٹرز کو بحال کرکے نوجوانوں کو سہولیات فراہم کریں تاکہ ان کا مستقبل تابناک ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں : پلوامہ میں ڈسٹرکٹ نالج سنٹر کا افتتاح