اونتی پورہ پولیس نے دعویٰ کیا کہ اس نے دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ہمراہ جنوبی کشمیر کے پامپور علاقے میں ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اونتی پورہ پولیس، فوج کی 50 آر آر اور سی آر پی ایف کی 185 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے کھریو علاقے کو صبح کے وقت محاصرے میں لے کر تلاشی آپریش شروع کر دیا۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ آپریشن کے دوران فورسز نے ایک باغ میں ایک شخص کو مشکوک حالت میں محاصرے سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔
ترجمان نے کہا کہ فورسز نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس شخص کو فوری طور پر گرفتار کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ کی شناخت ساحل منظور میر ولد منظور احمد میر ساکن تلہ باغ پامپور کے بطور ہوئی ہے جو حزب المجاہدین نامی عسکری تنظیم کا سرگرم عسکریت پسند تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ عسکریت پسند کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اہربل انکاؤنٹر لشکر طیبہ کے کمانڈر کی ہلاکت پر ختم