ETV Bharat / state

Mega Block Diwas in Tral ترال کے دودھ مرگ میں میگا بلاک دیوس منعقد کیا گیا

ترال کے دودھ مرگ میں میگا بلاک دیوس منعقد کیا گیا جس میں عوام نے علاقہ میں طبعی سہولیات کا فقدان، ژالہ باری سے نقصانات، اسکول میں اساتذہ کی کمی اور دیگر مسائل بیان کیے۔

ترال کے دودھ مرگ میں میگا بلاک دیوس منعقد کیا گیا

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 5:38 PM IST

ترال کے دودھ مرگ میں میگا بلاک دیوس منعقد کیا گیا

ترال: ترال انتظامیہ کی جانب سے آج دودھ مرگ ترال میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس کی صدرات اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش نے کی جب کہ تحصیلدار ترال سجاد احمد کے علاوہ سیکٹورل آفیسران اور عوام کی بڑی تعداد بلاک دیوس میں شامل رہی۔ اس موقع پر لوگوں نے مختلف نوعیت کے مسائل اٹھائے جن کو انتظامی آفیسران نے نوٹس کیا۔ لوگوں نے علاقے میں طبعی سہولیات کا فقدان، حالیہ ژالہ باری سے نقصانات، مقامی اسکول میں اساتذہ کی کمی اور دیگر مسائل بیان کیے۔ افسران نے متعلقہ مسائل کو نوٹ کرکے موقع پر ہی استفسارات کا جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مقامی لوگوں نے اس دور افتادہ علاقے میں بلاک دیوس کا اہتمام کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے جملہ مسائل حل ہوں گے بلاک دیوس میں ضلع صدر پنچایت ایسوسی ایشن چودھری یار محمد پوسوال نے بلاک دیوس کی اہمیت بیان کی۔ اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش. نے میڈیا کو بتایا کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر حکومت فراہم کرنے کے لیے بلاک دیوس پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ موقع پر ہی مسائل حل ہوں اور آج جس طرح لوگوں نے اپنے مسائل سامنے رکھے ہیں ہماری کوشش رہے گی کہ جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ اس موقع پر عبدالرشید گجر مقامی سرپنچ کے علاوہ ساجد یحییٰ نقاش اے ڈی سی ترال نے میدیا سے بات کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.