ETV Bharat / state

Irrigation canal Restored پلوامہ کے دو گاؤں نے آبپاشی نہر کو بحال کیا - پلوامہ میں آبپائشی نہر بحال

پلوامہ کے ترچھ اور پاہو کی مقامی آبادی نے اپنی مدد آپ کے تحت علاقہ کی آبپاشی نہر کو بحال کیا۔ اس کے علاوہ لوگوں نے دونوں گاؤں کو ملانے کے لیے ایک راستہ بھی تعمیر کیا۔

local-population-of-trich-and-pahoo-restored-the-irrigation
پلوامہ کے دو گاؤں نے آبپاشی نہر کو بحال کیا
author img

By

Published : May 15, 2023, 3:44 PM IST

پلوامہ کے دو گاؤں نے آبپاشی نہر کو بحال کیا

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترچھ اور پاہو علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت طویل عرصہ سے بند پڑے آبپاشی نہر سے غیرقانونی ناجائز قبضہ کو ہٹایا جب کہ اس کی شانہ رفته بھی بحال کی گئی۔ گاؤں والوں نے ساتھ ہی دونوں گاؤں کو ملانے کے لیے ایک سڑک بھی تعمیر کی گئی جو زرعی اراضی سے ہوتی ہوئی جارہی ہے، جس سے کسانوں کو کافی فائدہ ہوگا۔
اس ضمن میں مقامی لوگوں نے کہا کہ اس آبپاشی نہر پر لوگوں نے ناجائز قبضہ کیا تھا جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو زمیں میں سنچائی کے لئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، جب کہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کو زمینوں سے فیصلوں کو مارکیٹ تک لے جانے میں کافی مشکلات پیش آتی تھیں اور لوگوں کو پھل اور سبزیاں اپنے کندوں پر اٹھانا پڑتا تھا جس کی وجہ سے ان کی کاشتکاری متاثر ہوتی تھی اور ان کو کافی مشقت اٹھانی پرٹی تھی۔
مزید پڑھیں: Irrigation Canal Turns into Dustbin احتجاجی کسانوں نے کیا آلودہ نہر کی صفائی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ دونوں گاؤں کی باہمی اشتراک سے آبپاشی نہر کو بحال کیا، ساتھ ہی دونوں گاؤں کو ملنے کے لیے راستہ بھی تعمیر کیا گیا تاکہ لوگوں کو آنے جانے میں آسانی پیدا کی جائے، ساتھ ہی کسانوں کو اس سے فائدہ ملے گا۔ گاؤں کے لوگوں نے انتظامیہ سے اس کام کے لیے فنڈز واگزار کرنے کی اپیل کی تاکہ اس آبپاشی نہر کے دونوں جانب ایک باندھ تعمیر کیا جائے۔ لوگوں نے سڑک پر پل تعمیر کرنے کے لیے رقومات واگزار کرنا کا مطالبہ کیا تاکہ دونوں گاؤں کے لوگوں کو اس سے فائدہ ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.