ETV Bharat / state

پانپور: ایل جی نے دیہی خواتین کو بااختیار بنانے والے پروگرامز کا افتتاح کیا

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پانپور میں آج رورل لائیولی ہوڈ مشن کے تحت دیہی خواتین کے لیے شروع کیے جانے والے کئی ٹریننگ پروگراموں کا افتتاح کیا۔ لیفٹنٹ گورنر منہوج سنہا نے کہا کہ ان پروگراموں کوشروع کرنے کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا کرسکیں۔

ایل جی نے دیہی خواتین کو بااختیار بنانے والی پروگراموں کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 7:46 PM IST

Updated : Sep 15, 2021, 12:26 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں واقع جے کے ای ڈی آئی(جموں و کشمیر انٹرپنیورشپ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ) میں آج لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے آج دیہی خواتین کو بااختیار بنانے والی کئی ٹریننگ پروگراموں کا افتتاح کیا۔

ایل جی نے دیہی خواتین کو بااختیار بنانے والی پروگراموں کا افتتاح کیا

رورل لائیولی ہوڈ مشن جموں و کشمیر کی جانب سے آج دیہی خواتین کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس مشن کے تحت دیہی خواتین کے لیے شروع کیے جانے والے کئی ٹریننگ پروگراموں کا افتتاح لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کیا۔ اس پروگرام کے ذریعہ دیہی خواتین کو زراعت اور پشوپالن شعبے میں مستحکم بنانے کے کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر 80 چھوٹی ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ایپ مشینوں کو بھی تقسیم کیا گیا۔

پروگرام میں لیفٹننٹ گورنر منہوج سنہا مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے، جب کہ چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا، ڈیوژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے، پرنسپل سیکریٹری رورل ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ، منیجنگ ڈائریکٹر این آر ایل ایم ڈاکٹر سحرش اصغر، ایڈیشنل سیکریٹری این آر ایل ایم، کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ و دیگر افسران بھی موجود رہے۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر: پلوامہ میں گرینیڈ حملہ

لیفٹننٹ گورنر منہوج سنہا نے کہا کہ ان پروگراموں کو شروع کرنے کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے پیچھے نہیں ہے بلکہ مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ چل رہی ہیں۔

لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انتظامیہ خواتین کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی پابند ہے۔ انہوں نے کہا ڈیجٹل پیمنٹ ایپ کے شروع کرنے سے دور دراز کی اُن خواتین کو فاٸدہ پہنچ سکتا ہے جنہیں آج سے پہلے بینکنگ کے لیے کٸ کلو میٹر کی مسافت طے کرنی پڑتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم سے دور دراز کے علاقوں میں تجارت کو کافی فروغ ملے گا جس کی وجہ سے پسماندہ علاقوں کی ہماری خواتین کو بہت زیادہ فاٸدہ ہوسکتا ہے۔

Last Updated : Sep 15, 2021, 12:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.