ETV Bharat / state

کے پی کلب نے فٹبال ٹورنامنٹ اپنے نام کیا - کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ

ضلع پلوامہ کے کھدرمو علاقے میں کھیلے جا رہے چنار شیڈو ناک آؤٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کے پی فٹبال کلب نے اپنے نام کیا۔

کے پی کلب نے چنار شیڈو فٹبال ٹورنامنٹ اپنے نام کیا

author img

By

Published : Oct 23, 2020, 6:57 PM IST

جموں و کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن پلوامہ کے اشتراک سے منعقدہ چنار شیڈو ناک آئوٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کوٹھی پورہ فٹبال کلب بڈگام نے فتح حاصل کیا۔

ٹورنامنٹ میں کل 32 ٹیموں نے شرکت کی جس کا فائنل میچ جمعہ کو جہلم فٹ بال کلب کھدرمو پلوامہ اور کوٹھی پورہ فٹ بال کلب بڈگام کے درمیان کھیلا گیا، جس میں کوٹھی پورہ فٹ بال کلب نے 2:0 سے فتح حاصل کی۔

ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے زاہد احمد نامی ایک فٹبال کھلاڑی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کو کھیل کود میں مشغول رکھے تاکہ نوجوان غلط عادات خصوصا منشیات کا شکار نہ ہو جائیں۔‘‘

کے پی کلب نے چنار شیڈو فٹبال ٹورنامنٹ اپنے نام کیا

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے نوجوان جسمانی اور ذہنی طور تندرست رہتے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے آرگنائزر شکیل احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’اس وقت نوجوان منشیات کی لت میں ڈوبے ہوئے ہیں، نوجوانوں کو منشیات وغیرہ سے دور رکھنے اور نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرنے کے لیے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔‘‘

شکیل نے انتظامیہ سے کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی بھی اپیل کی۔

میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.