ترال( پلوامہ):جنوبی کشمیر کے ترال علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان جو کینیڈا میں اعلی تعلیم حاصل کر رہا تھا حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میر مہران ولد غلام محمد ساکن سیول لائنز ترال جو کہ کینیڈا میں زیر تعلیم تھا اچانک فوت ہوا ہے۔ فیملی ذرائع کے مطابق طالب علم کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ہے تاہم،وہاں کی پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے اور موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ اس دوران جب یہ خبر مرحوم طالب علم کے گھر پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ لاش کو بھارت لانے کے لیے قریباً ساٹھ لاکھ کا خرچہ آرہا ہے۔اس دوران کئی سیاسی، سماجی اور مزہبی تنظیموں نے طالب علم کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے لاش کو گھر لانے کے لیے انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ مرحوم کے والد پولیس محکمہ سے بطور ڈی ایس پی سبکدوش ہوئے ہیں اور وہ کئی روز قبل ہی سفر محمود سے گھر واپس آیے تھے۔
مزید پڑھیں:Heart Diseases in kashmir امراض قلب کے باعث 29 عشارہ 5 فیصد اموات ریکارڈ، تحقیق
کورونا وبا کے بعد دنیا میں اب سب سے بڑا چلینج امراض قلب سمجھا جاتا ہے۔ایسے میں ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی امراض قلب اموات کی وجہ بن رہے ہیں۔