ETV Bharat / state

Kashmir Enigma of Paradise Shooting in Pulwama: پلوامہ میں فلم کشمیر انگما آف پیراڈائز کی شوٹنگ - کشمیر انگما آف پیراڈائز کی شوٹنگ

پلوامہ میں کشمیر انگما آف پیراڈائز کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔ ضلع میں پہلی بار اس طرح کی شوٹنگ انجام دی جارہی ہے۔Kashmir Enigma of Paradise Shooting in Pulwama

پلوامہ میں فلم کشمیر انگما آف پیراڈائزکی شوٹنگ

author img

By

Published : May 29, 2022, 5:29 PM IST

پلوامہ: وادیٔ کشمیر کا ضلع پلوامہ سب سے زیادہ حساس ضلع قرار دیا جاتا ہے۔ جہاں آئے روز ضلع کے مختلف علاقوں میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں۔ وہیں اب ضلع پلوامہ میں عسکری سرگرمیوں میں کمی آنے کے ساتھ ہی اب فلم ساز وادی میں اپنے فلموں کی شوٹنگ انجام دے رہے ہیں۔ وہیں پلوامہ کے علاقے میں بھی کشمیر انگما آف پیراڈائز Film Kashmir enigma of paradise کی شوٹنگ جاری ہے۔ ضلع پلوامہ میں پہلی بار اس طرح کی شوٹنگ انجام دی جارہی ہے۔ اس شوٹنگ کو دیکھنے کے لوگوں کی ایک اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔

پلوامہ میں فلم کشمیر انگما آف پیراڈائزکی شوٹنگ

پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اتل اگروال کی سربراہی میں بننے والی کشمیر انگما آف پیراڈائز Film Kashmir Enigma Of Paradise کے اداکار درشیل سفاری نے پہلے تارے زمین پر فلم میں بھی کام کیا ہے۔ اس ضمن میں پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اتل اگروال نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندی فلم جس کا نام ہے Kashmir Enigma Of Paradise اس فلم میں محبت کو دکھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہاں آکر بہت اچھا لگا اور یہاں کے بارے میں جو باہر دکھایا جا رہا ہے، وہ سب غلط ہے۔ یہاں کے حالات اس کے برعکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ بہت ملنسار ہیں اور ہمیں یہاں آکے بہت اچھا لگا۔ اس ضمن میں اداکار درشیل سفاری نے بتایا کہ یہاں کا ماحول کافی اچھا ہے اور لوگ ہر وقت مدد کے لیے تیار رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.