ETV Bharat / state

ترال: عسکریت پسندوں کے تین خفیہ ٹھکانے تباہ - عسکریت پسند تنظیم

جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں جموں و کشمیر پولیس نے عسکریت پسندوں کے تین خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترال: عسکریت پسندوں کے تین خفیہ ٹھکانے تباہ

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 6:06 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں عسکریت پسندوں کے تین خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قصبہ ترال میں پولیس نے فورسز کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کی تین کمین گاہوں کو تباہ کیا ہے۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کو معلوم ہوا ہے کہ خفیہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد پولیس نے ترال علاقے کے کملا جنگلات میں جمعہ کی صبح ایک سرچ آپریشن شروع کیا جس دوران ان جنگلات میں تین ہائیڈ آؤٹ (خفیہ ٹھکانوں) کا پتہ چلا۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ تصادم: دو عسکریت پسند ہلاک، آرمی میجر زخمی

ذرائع کے مطابق خفیہ ٹھکانوں کی تلاشی کے دوران وہاں بارودی سرنگ بنانے کا مواد بر آمد کیا گیا ہے جس کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تینوں خفیہ ٹھکانے ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم جیش محمد کے ہو سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.