پلوامہ: جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ٹاؤن ہال پلوامہ میں عوامی وفود سے ملاقات کی، جن میں تاجروں اور علماء کے ساتھ ساتھ وقف بورڈ سے وابستہ اسکولی بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تاجروں نے اپنے درپیش مسائل کو چیئرپرسن کے سامنے اجاگر کیا۔ اس موقع پر تاجروں نے کہا کہ ہم تقریبا 40 سالوں سے اوقات کمیٹی پلوامہ کی جانب سے تعمیر کی گئی دکانوں سے روزگار حاصل کررہے ہیں تاہم ہر بار ہمیں یہی کہا جاتا ہے کہ ان دکانوں کو حکومت کی جانب سے ہٹایا جائے گا کیونکہ یہ غیرقانونی طریقے سے تعمیر کئے گئے ہے۔ اس سے قبل بھی حکومت نے چند دُکانوں کو ہٹایا تھا، جس کی وجہ سے متعدد افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے چیئرپرسن سے اپیل کی کہ ان کو بے روزگار نہ کیا جائے۔ وہیں باقی لوگوں نے بھی اپنے اپنے درپیش مسائل کو چیئرپرسن کے سامنے رکھا اور انہیں حل کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تک وقف کی پراپرٹی کو کچھ خود کرہ عناصر نے اپنی ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا تھا جبکہ وقف کی پراپرٹی پر ناجائز قبضہ بھی لوگوں نے کیا تھا، جس پر ہم نے کام کرکے ان سبھی وقف پراپرٹیز کو عوام کو وقف کیا۔ یہ عوام کی پراپرٹی ہے، اس لئے یہ عوام کے لئے ہی وقف ہونے چاہیے۔
اس موقع پر ریاستی وزیر جموں و کشمیر وقف بورڈ درخشاں اندرابی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے نوجوان سیاسی جماعتوں کے ساتھ مین سٹریم میں آرہے ہیں، جو ضلع پلوامہ کے لئے خوش آئند بات ہے کیوں کہ ضلع پلوامہ بہت ہی زیادہ سرخیوں میں رہنے والا ضلع ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ علماء حضرات قوم کی صحیح رہنمائی کرتے ہیں جبکہ ان کی جانب سے کہا گیا کہ عید کے بعد اور ایک روزہ رکھنا ہے۔ اس سے لوگوں میں پھر سے انتشار پیدا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Darakhshan Andrabi درخشاں اندرابی نے ڈوڈہ میں سرائے کا سنگ بنیاد رکھا
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی اپنی ایک رویت ہلال کمیٹی ہونی چاہیے، وہ ایک الگ بات ہے لیکن علماء نے جو بھی کہا اس سے لوگوں میں انتشار کم نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا آج تک تو ایسا نہیں ہوا کہ ہم نے عید کے بعد روزہ رکھا ہوگا جبکہ اگر روزہ کا کفارہ کرنا ہوتا ہے تو اس کے لئے ایک دن کافی نہیں ہیں۔