ETV Bharat / state

International Nurses Day: نرسز ڈے پر وادی کی نرسوں نے کیا کہا - سب ضلع اسپتال ترال

ضلع پلوامہ کے سب ضلع اسپتال، ترال میں تعینات نرسز نے عالمی یوم نرسز کے حوالہ سے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک نرس صحت عامہ کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند کام کرتی ہے۔ Int Nurses Day

’نرس مشکل حالات میں بھی جانفشانی سے کام کرتی ہے‘

author img

By

Published : May 12, 2023, 12:08 PM IST

a

پلوامہ (جموں و کشمیر): پوری دنیا میں آج یعنی بارہ مئی کو نرسوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے جموں وکشمیر میں بھی مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جن میں نرسوں کی سماج کے تئیں خدمات کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے نرسوں کے عالمی دن پر نرسز سے بات کی جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نرسوں کا عالمی دن مناتے ہوئے آج انہیں فخر محسوس ہو رہا ہے کہ وہ بھی اس پیشے سے وابستہ ہیں جس کو سماج میں ایک اہم مقام حاصل ہے اور صحت عامہ کے شعبے میں ایک ڈاکٹر کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر چلنے والی ایک نرس ہی ہوتی ہے جو ہر وقت بیماروں کی خدمت کو اپنا فرض منصبی سمجھتی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نرسز نے کہا کہ آج کا دن رسمی طور نہیں منایا جاتا ہے بلکہ پوری دُنیا میں قدرتی آفات ہوں، جنگ ہو، حادثات ہوں یا اور کوئی معاملہ ہو، ایک نرس ہی ان تمام حالات میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی رہتی ہے جو اس بات کی عکاسی ہے کہ نرس مشکل حالات میں بھی پرواہ کیے بغیر سماج کے لیے جانفشانی کے ساتھ کام کرتی ہے۔ جنوبی کشمیر کے سب ضلع اسپتال ترال میں تعینات نرسز کا کہنا تھا کہ ’’گزشتہ برسوں کے دوران جب عالمی وبا کورونا وائرس کی لہر نے پوری دنیا کو ہلا کے رکھ دیا تھا تب نرسز نے جان پر کھیل کر بیماروں کی خدمت کر کے ثابت کر دیا کہ وہ اپنے منصب کو کتنا عزیز رکھتی ہیں۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نرسز نے مزید بتایا کہ وہ اپنا گھر بار اور بچے چھوڑ کر اسپتالوں میں جس طرح دن رات ڈیوٹی انجام دیتی ہیں وہ ایک نرس ہی کا کلیجہ ہے اور آج کا دن منانے سے انکے اس جنون کو تقویت مل جاتی ہے اور ان کے جس جذبے کا اعتراف کرنے کے لیے ہی اس دن کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کیا کہ امسال نرسوں کے عالمی دن کا موضوع ’’نرسیں ہمارا مستقب‘‘ رکھا گیا ہے جو اس بات کی دلالت کرتا ہے کہ نرسوں کا مستقبل روشن رہے گا۔ انہوں نے نوجوان لڑکیوں سے اپیل کی کہ وہ اس شعبے کی طرف راغب ہوں کیونکہ یہ شعبہ بہتر انداز میں سماجی خدمات انجام دے رہا ہے اور یہاں اس شعبے میں نہ صرف وہ روزگار کما سکتی ہیں بلکہ سماج میں عزت وقار بھی۔

مزید پڑھیں: Heating System Facility in Tral Hospital: ترال اسپتال میں ہیٹنگ سسٹم کا افتتاح

واضح رہے کہ ہر سال 12 مئی کو نرسوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ دنیا بھر میں نرسوں کی جانب سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا اعتراف کرکے نرسز کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ یہ دن فلورنس نائٹنگیل کا یوم پیدائش ہے، ایک انگریز نرس جس نے 1853-سے 1856 کی کریمین جنگ کے دوران قسطنطنیہ میں زخمی ہونے والے فوجیوں کا علاج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی ای کٹس کی عدم دستیابی سے ڈاکٹرز پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.