ETV Bharat / state

Jai Shri Ram Slogans in Pulwama Mosque بھارتی فوج پر مسجد میں مسلمانوں کو 'جے شری رام' کے نعرے لگانے پر مجبور کرنے کا الزام

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 9:06 PM IST

Updated : Jun 24, 2023, 10:59 PM IST

ای ٹی وی بھارت کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ ہفتہ کی صبح ضلع کے زادورا گاؤں میں پیش آیا جب چند افراد جو فجر کی نماز پڑھنے کے لیے مقامی مسجد میں گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ایک فوجی افسر کی قیادت میں آر آر دستوں کے ذریعے نماز پڑھنے گئے افراد کو مبینہ طور پر 'جے شری رام' کا نعرے لگانے کےلئے مجبور کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کے بعد مقامی لوگوں نے فوجی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ جموں و کشمیر پولیس یا فوج کی طرف سے اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

بھارتی فوج پر مسجد میں مسلمانوں کو 'جے شری رام' کے نعرے لگانے پر مجبو کرنے کا الزام

پلوامہ: جموں و کشمیر کے پلوامہ کی ایک مسجد میں بھارتی فوجی دستہ کے ذریعہ مسلمانوں کو 'جے شری رام' کے نعرے لگانے پر مجبور کرنے کا الزام جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے لگایا ہے۔ اس معاملے پر جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ کی ایک مسجد میں 50 آر آر کے فوجی دستوں کے گھسنے اور مسلمانوں کو 'جے شری رام' کے نعرے لگانے پر مجبور کرنے کے بارے میں سن کر حیران ہوں۔

  • Shocked to hear about army troops from 50 RR storming into a mosque at Pulwama & forcing muslims inside to chant ‘Jai Shree Ram’. Such a move when @AmitShah is here & that too ahead of yatra is simply an act of provocation. Request @RgGhai to immediately set up a probe.

    — Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) June 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ای ٹی وی بھارت کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ ہفتہ کی صبح ضلع کے زادورا گاؤں میں پیش آیا جب چند افراد جو فجر (فجر) کی نماز پڑھنے کے لیے مقامی مسجد میں گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ایک فوجی افسر کی قیادت میں آر آر دستوں کے ذریعے نماز پڑھنے گئے افراد مبینہ طور پر 'جے شری رام' کا نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کے بعد مقامی لوگوں نے فوجی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ جموں و کشمیر پولیس یا فوج کی طرف سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

وہیں پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے امت شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے یہاں موجود ہونے کے باوجود ایسی حرکت ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ امرناتھ یاترا سے پہلے یہ محض اشتعال انگیزی ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں فوری طور پر تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بتا دیں کہ جموں و کشمیر میں کچھ ہی دنوں بعد امرناتھ یاترا شروع ہونے والی ہے۔ محبوبہ مفتی نے یہ بھی کہا کہ امرناتھ یاترا سے پہلے یہ محض اشتعال انگیزی ہے۔ واضح رہے کہ یاترا کی حفاظت کے لئے پولیس، نیم فوجی دستے اور فوج نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور ان کے افسران آئے روز اس ضمن میں سیکورٹی جائزہ لے رہے ہیں۔ امرناتھ جانے والے راستے بالخصوص پہلگام، بالتل میں اضافی سیکورٹی تعینات کی جائے گی جبکہ عام آمد و رفت کو یاترا کے قافلوں کے دوران روک دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Muslim Man Beaten in Train ریل میں مسلم نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی، جے شری رام کہنے پر مجبور کیا گیا

Last Updated : Jun 24, 2023, 10:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.