ETV Bharat / state

NCERT Syllabus Change تاریخ کو مٹایا نہیں جاسکتا، ڈاکٹر ہربخش سنگھ - kashmir urdu news

پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے این سی ای آر ٹی کی جانب سے بارہویں جماعت کے نصاب سے مغلیہ سلطنت کے ابواب ہٹائے جانے کی مذمت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 12, 2023, 7:15 AM IST

Updated : Apr 12, 2023, 9:06 AM IST

تاریخ کو مٹایا نہیں جاسکتا: ڈاکٹر ہربخش سنگھ

پلوامہ: بھارت میں نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نے 12ویں جماعت کے نصاب سے مغلیہ دور حکومت سے متعلق بعض ابواب کو ہٹانے کا فیصلہ کیا، جس پر سیاسی رہنما رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے پلوامہ کے ترال میں ایک تقریب میں شرکت کی، جس کے بعد انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کو مٹایا نہیں جاسکتا ہے اور اگر تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جائے تو اس کے منفی نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ ڈاکٹر ہر بخش نے بتایا کہ تاریخ بدلنے کی جو کوششیں ملک میں کی جا رہی ہیں وہ ملک کی سالمیت اور بھائی چارے کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ ملک میں کچھ عناصر مذہبی منافرت کو ہوا دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک کی گنگا جمنی تہذیب داغ دار ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارا ملک ایک کثیر ثقافتی ملک ہے اور آئین ہر شخص کو اپنے حساب سے زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے۔ وہیں انہوں نے ریاست ہریانہ کی ایک امامِ مسجد کے ساتھ مارپیٹ کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: NCERT Syllabus Change این سی ای آر ٹی کے نصاب سے بھارت میں مغل دور حکومت کا باب خارج

NCERT Drops Content on Gujarat Riots: این سی ای آر ٹی نے اپنی کتابوں سے گجرات فسادات کو ہٹایا

Last Updated : Apr 12, 2023, 9:06 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.