جہاں وادی میں ہرن کی نسل تیزی سے ختم ہو رہی ہے وہیں آج اپنی نوعیت کے پہلے معاملے میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے بہو، اونتی پورہ کے نزدیکی پہاڑی کے عقب میں ایک ہانگل(ہرن) کو قابو میں کرنے کے بعد اسے داچھی گام نیشنل پارک میں چھوڑ دیا۔
اطلاعات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کو جب بہو اونتی پورہ کے لوگوں نے مطلع کیا، تو فوری طور پر ترال سے محکمہ وائلڈ لائف کی ایک ٹیم وہاں پہنچی اور کافی مشقت کے بعد ہانگل کو قابو کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔
وائلڈ لائف کے ایک عہدیدار بلال احمد نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا 'ممکن ہے کہ ہانگل داچھی گام سے ہی آیا ہو کیونکہ ترال اور اونتی پورہ کا جنگلاتی سلسلہ داچھی گام کے ساتھ ملتا ہے'۔
واضح رہے کہ ترال کے مہشور سیاحتی مقام شکارگاہ میں ہانگل بریڈنگ سینڑ بنایا گیا تھا تاہم وہاں ضروری سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے اس ہانگل کو وہاں نہیں چھوڈا گیا ہے۔