وادی کشمیر میں کئی ہفتوں تک موسم خشک رہنے کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے سے جہاں کسانوں نے راحت کی سانس لی وہیں بعض مقامات پر ژالہ باری کے سبب فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ Hailstorm Damages Crops in Pulwamaجنوبی کشمیر South kashmirکے ضلع پلوامہ کے کئی کئی علاقوں میں ژالہ باری سے سبزیوں، میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ژالہ باری کے سبب ضلع میں روایتی باغات کو کم جبکہ ہائی ڈنیسٹی باغات کے علاوہ سبزیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ Hailstorm in Pulwamaمحکمہ باغبانی کے عہدیدارون نے ان علاقوں کا دورہ کرکے ژالہ باری سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔ Hailstorm in Pulwama Damages Cropsمحکمہ کے سینئر افسران نے نقصان کا جائزہ لینے اور اسکی تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کسانوں نے کہا کہ ژالہ باری کے سبب سبزیوں اور میوہ باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے، انہوں نے کہا کہ متعدد مقامات پر پھل دار درختوں کے پتے جھڑ گئے جبکہ ہائی ڈینسٹی درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ژالہ باری کے سبب فصلوں کی پیداوار میں کافی کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے انتظامیہ سے معاوضہ کی اپیل کی۔